دیے گئے الفاظ کی مدد سے کہانی تیار کیجئے۔
شیر، چوہا، جال، جنگل، شکاری
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں ایک شیر رہتا تھا۔ ایک دن وہ شیر سورہا تھا کہ اچانک ایک چوہاوہاں آ گیا اور شیر کے بالوں میں گھس کر کھیلنے لگا۔ اچانک شیر کی آنکھ کھل گئی اس نے چوہے کو پکڑ لیا۔ چوہاڈر گیاوہ شیر سے منت کر نے لگا کہ ” مجھے چھوڑ دو۔ میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔ شیر کو اس پر رحم آگیا۔ اس نے چوہے کو چھوڑ دیا۔ چوہا جاتے جاتے شیر سے کہنے لگا کہ ” میں اس احسان کا بدلہ ضرور دوں گا“۔ شیر ہنس پڑا۔ ایک دن کچھ شکاری جنگل میں آگئے انہوں نے جال ڈال کر شیر کو پکڑ لیا۔ وہاں اچانک وہی چوہا بھی آ گیا۔اس نے اپنے دانتوں سے جال کو کاٹ دیا۔ اس طرح شیر آزا دہو گیا۔ شیر نے چوہے کا شکر یہ ادا کیا۔ چوہے نے کہا کہ ”کوئی بات نہیں ایک دن آپ نے میری مدد کی تھی اور آج میں نے آپ کی مددکر دی ۔اس میں شکر یہ کس بات کا۔