وقت کی پابندی
وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ گھڑی کی سوئیاں کبھی نہیں رکتیں۔ جوو قت سے فائدہ اٹھا لیتا ہے۔
وقت اس کے کام آ جاتا ہے اور جو وقت کی قدر نہیں کرتا وقت اسے کوسوں پیچھے چھوڑ کر آگے نکل
جاتا ہے۔ وقت ایک عظیم دولت ہے وہی شخص دنیا میں عزت حاصل کر سکتا ہے جو کی قدر کرتا ہے
اور اسے ضائع نہیں کرتا۔ ہمیں چاہیے کہ وقت ضائع نہ کریں ہر کام مقررہ وقت پر کرنے کی عادت
ڈالیں اور آج کا کام کل پر نہ ڈالیں۔ یہی پابندی وقت ہے۔ جو لوگ اس کی قدر نہیں کرتے وہ
درحقیقت ایک قیمتی خزانہ ضائع کر دیتے ہیں۔ گزارا ہوا وقت کبھی کسی قیمت پر بھی واپس نہیں آتا۔
پابندی وقت کے ساتھ اگر ہم محنت کریں تو ہم اپنی حالت درست کر سکتے ہیں۔
عزت کی زندگی بسر کر سکتے ہیں یوں ہم کسی کا محتاج نہیں ہوں گے۔ نظام کائنات بھی ہمیں پابندی
وقت کا درس دیتا ہے۔ ہر موسم اپنے مقررہ وقت پر بدلتا ہے۔ دن رات مقررہ وقت کے پابند ہیں۔
چاند سورج ایک مقررہ وقت اور مقررہ نظام کے تحت طلوع اور غروب ہوتے ہیں۔
انسان اگر پابندی وقت کا عادی نہیں ہوتا تو یہ اس کی نا سمجھی یا نا اہلی کے سوا کچھ نہیں طالب علم اگر
وقت پرا سکول نہ جائے تو تعلیم حاصل نہیں کر سکتا۔ کسان اگر فصل وقت پر نہ بوئے، وقت پر پانی
نہ دے اور وقت پر نہ کاٹے تو کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ اسی طرح کارخانہ دار وقت پر کام نہ
کروائے اور مزدور اگر وقت پر کام نہ کرے تو اسے کچھ بھی حاصل نہ ہو گا۔ دنیا میں کامیاب زندگی
گزارنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ کہ وقت کی پابندی کی جائے اور ایک لمحہ بھی ضائع نہ کیا
جائے۔ کہتے ہیں کہ ایک منٹ کا بھولا ہوا لاکھوں کوس دور رہ جاتا ہے۔
جو کام وقت پر کر لیا جائے وہی بہتر ہے۔ بعض اوقات کسی کام کو بروقت سر انجام نہ دینے سے بڑے
بڑے نقصانات سے دو چار ہونا پڑتا ہے تاریخی واقعات بھی یہ ثابت کرتے ہیں کہ وقت کی پابندی نہ
کرنے سے ایسے ایسے نقصانات ہو جاتے ہیں جس کی تلافی زندگی بھر نہیں ہو سکتی۔ ایک بے گناہ
شخص کو صرف اس لیے پھانسی دے دی گئی کہ قاصد جو اس کی رہائی کا حکم نامہ لے کر چلا آ رہا تھا
صرف پانچ منٹ دیر سے پہنچا۔ ہمارے خیال میں وقت کی پابندی جتنی ایک طالب علم کے لیے
ضروری ہے شاید کسی اور کے لئے اتنی ضروری نہیں کیونکہ یہ زمانہ انسان کی زندگی کی تعمیر کا بہترین
دور ہوتا ہے۔ زمانہ طالب علم میں اگر وہ وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھتا ہے تو دولت علم سے مالا مال ہو
سکتا ہے۔
اس کی یہ عادت بھی بعد میں عملی زندگی میں اس کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے وہ جہاں بھی جاتا ہے کامیاب
و کامران ہوتا ہے جو لوگ وقت کے پابند ہوتے ہیں ان میں ست اور کاہلی نام کو نہیں ہوتی۔
وقت کی پابندی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے۔ اس لئے ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھنا چاہیے۔