ماں باپ کی عزت

 ماں باپ کی عزت


ماں باپ جنہوں نے ہمیں پالا، ہماری چھوٹی بڑی خواہشیں پوری کیں ان کی عزت و احترام کرنا بھی ہم پر فرض ہے۔ 

اخلاق کا سب سے پہلا سبق بھی والدین • حقوق دو طرح کے ہوتے ہیں

حقوق اللہ ، حقوق العباد

حقوق اللہ تو معاف ہو سکتے ہیں لیکن حقوق العباد تب تک معاف نہیں ہو سکتے جب تک بندہ خود اپنے حقوق معاف نہ کرے

 اور حقوق العباد میں سب سے مقدم حق والدین کا ہے۔

اپنے والدین کی عزت کرنے سے مراد اپنے الفاظ اور اعمال میں باادب ہو نا اور انکے رتبے کے لئے تعظیم کا اندرونی

 رویہ رکھنا ہے۔ ان کی کہی   خواہش پوری کرنا ہے۔

اخلاقی اور مذہبی طور پر والدین کی عزت کرنا ہم پر فرض ہے۔ ہماری زندگی میں رونق ہمارے والدین کی وجہ سے

 ہی ہوتی ہے۔ اور انہی کے بل بوتے پر ہم ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔

 والدین اپنے بچوں کی پرورش کرتے وقت دن رات ایک کر دیتے ہیں اور اپنے خون پسینے کی کمائی کا روپیہ روپیہ

 بھی اپنی اولاد کے لئے وقف کر دیتے ہیں۔ یوں تو تمام جاندار اپنے

بچوں کو پالتے ہیں لیکن انسان اشرف المخلوقات ہیں اور ان کے لیے اپنی اولاد کو پالنا باقی جانداروں سے مختلف

 اور مشکل ہے کیونکہ ہم انسانوں کی ضروریاتِ زندگی پیسوں سے ہی پوری ہو سکتی ہیں جس کے لیے ہمارے والدین

 سخت محنت کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے والدین کے لئے

 وقف کر دیں۔ انکی خدمت کریں، ان سے عزت سے پیش آئیں،   انہیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کو شش کریں۔

اللہ ہمیں ہمارے والدین سے حسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین