عبدالرسول قربان حسین شولاپور میں تحریک آزادی کے صحافی تھے۔ قربان حسین کو انگریزوں نے
بارہ جنوری 1931 کو جنگ آزادی میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی تھی۔ اس
وقت قربان حسین کی عمر صرف 22 سال تھی۔ اتنی چھوٹی عمر میں شہید ہونے والے وہ پہلے ایڈیٹر ہوں گے۔
سن 1927 میں انہوں نے غضنفر کے نام سے اردو زبان کا ہفت روزہ شروع کیا۔
لفظ غضنفر کے معنی شیر کے ہیں۔ جس طرح لوک مانیہ تلک کے کیسری اخبار نے جدوجہد آزادی کے
لیے بیداری پیدا کی، اسی طرح شولاپور ضلع میں قربان حسین کے غضنفر اخبار نے بھی بیداری پیدا کرنے کا کام کیا۔ غضنفر نام اردو میں تھا، لیکن یہ مراٹھی میں دیوناگری رسم الخط میں چھپا تھا۔
شولاپور میں آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے انگریزوں نے مارشل لا لگا دیا۔ اور اُس وقت قربان حسین کا جاری کردہ اخبار بھی بند کر دیا تھا۔