محنت کی عظمت

محنت کی عظمت

 محنت سے ہی زندگی میں رونق ہے، چمک ہے ، نور ہے۔ بغیر سخت محنت کے نہ اناج پیدا ہوتا ہے نہ غذا بن کر ہمارے جسم

 میں پہنچتی ہے۔ علم کے ضرور سے اندھا انسان آج محنت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے تہذہب اور ترقی کی کسوٹی سمجھتا ہے۔

محنت زندگی کی بنیاد ہے۔ انسان کو جسم اور کام کرنے اور حرکت کرنے کی صلاحیت وراثت میں ملی ہے۔ محنت سے ویران اور بنجر علاقے سرسبز اور شاداب گلستان میں بدل جاتے ہیں۔ کسان اپنی محنت سے سب کا پیٹ بھرتا ہے۔ مزدور اپنی محنت سے کپڑے بنتا ہے۔ کل اور کارخانے چلاتا ہے۔ پرزے اور اوزار تیار کرتا ہے۔ ڈرائیور دور دراز جگہوں سے مسافروں اور سامانوں کو لاتے اور لے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اور نرس اپنی محنت اور لگن سے مردہ جسم میں جان ڈالتے ہیں۔ طالب علم محنت سے علم حاصل کرتے ہیں اور زندگی میں نئی راہیں تلاش کرتے ہیں۔ بڑے بڑے سائنسدانوں نے انتہائی سخت اور مسلسل محنت کر کے حیرت انگیز ایجادات کی ہیں۔ محنت ہی کی برکت سے انسان آگے بڑھا ہے۔ یہاں تک کہ آج انسان چاند تک پہنچ گیا ہے۔ جو زندگی میں کوئی کام نہیں کرتے ، کوئی محنت و کوشش نہیں کرتے کی زندگی بے کار ہے۔ کاہل اور کام چور انسان حیوانوں سے بھی کم تر ہے۔ ایسا آدمی زمین کا بوجھ ہے ان کی گھر، خاندان، سماج اور قوم میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ محنت سے بچنے والے ہی چور بدمعاش، جیب کترے اور ٹھگ بنتے ہیں۔ ایسے لوگ سماج پر ایک بدنما داغ ہیں۔

محنت سے ہی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ کام چاہے کتنا اچھا ہو، مقصد چاہے کتنا نیک ہو لیکن مسلسل محنت کے بغیر پور انہیں کیا جا سکتا۔ دنیا میں ہر عظیم کارنامے کے پیچھے برسوں مسلسل محنت کی تاریخ چھپی ہوئی ہے۔ یہ پہاڑوں کے راستے، یہ پل، یہ ریلیں، یہ سب کچھ بڑی لمبی اور مسلسل محنت سے حاصل کیا جا سکا ہے۔ مسلسل محنت ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتی ہے۔ کوئی ایسا کام نہیں ہے کہ اگر محنت کی جائے تو وہ کام پورا نہ ہو۔ محنت کے پاس ہی تمام مسرتیں اور خوشیاں خود دوڑ کر آتی ہیں۔ دنیا میں بڑی بڑی ایجادات کی کہانیوں کو اگر پڑھا جائے تو معلوم ہو گا کہ ہمارے اکثر سائنسداں غریب تھے لیکن محنتی تھے۔ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ایسی حیرت انگیز ایجادات انہوں نے کیں۔ آپ اس عہد کے ساتھ کام کرنے کے لیے کمر بستہ ہو جائے کہ کریں گے یا مریں گے۔ آپ دیکھیں تھے کہ زندگی کی غمگین راتیں گذر گئیں اور روشن سحر آپ کے سامنے مسکرا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment