میر ی پیاری ماں

 

میر ی پیاری ماں

"ماں " اللہ کی طرف سے عطا  کی گئی سب سے بڑی نعمت ہے۔ حدیث میں آتا ہے " ماں کے قدموں تلے جنت ہے" ۔ ماں کا مقام بڑا اونچا ہے۔                                                                                                 ماں کی گود کِسی بھی بچے کے لیے پہلا مدرسہ ہوتا ہے۔  بچے ماں کی آنکھوں کا   تارا ہوتے ہیں۔ وہ دن رات ہمارے لیے جیتی ہے، ہمارے لئے دن رات ایک کر دیتی ہے۔ جب ہم چھوٹے ہوتے ہیں کچھ کر نہیں  کرپاتے اس وقت  وہ  ہماری ہر ضرورت کا خیال رکھتی ہے،     صفائی کرنا ،دودھ پلانا بڑی محنت و لگن سے و ہماری  پرورش کرتی ہے ہمیں بولنا سیکھاتی ہے  ہمیں کسی بات کی تکلیف نہ ہو اس بات کا دھیان رکھتی ہے ۔ ہماری ہر خواہش پوری کرتی ہے۔ جب ہم بیمار   ہوتے ہیں تو رات رات بھر جاگ کر  ہمارا خیال رکھتی ہے۔                                                                    میری ماں  بہت پیاری ہے وہ میرے لئے اچھے اچھے کھانے بناتی   ہے۔ میری صحت کا  خیال رکھتی ہے۔میری    پڑھائی کا خیال رکھتی ہے۔ہمیں اپنی پیاری ماں کے ہر  کاموں میں مدد کرنی چاہیے۔ ان کی ہر بات ماننا چاہیے۔ہماری وجہ سے اُن کو تکلیف نہ ہو اس بات کا خیال رکھناچاہیے۔

میری ماں دنیا کی سب سے اچھی "ماں "  ہے۔

>

No comments:

Post a Comment