پانی اللہ تعالی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کے کچھ معنی نہیں، پانی کے بغیر زندگی کا وجود
ممکن نہیں ۔ پانی دوگیسوں ہائیڈروجن اور آکسیجن کا مرکب ۔
پانی کا کیمیائی فارمولاہے۔ H20
کھانا کھائے بنا انسان چند دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔ پانی نہ صرف
ہمیں زندہ رہنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ یہ ہمارے روزمرہ کے کاموں میں ایک خاص اہمیت کا حامل
ہے۔ بیماریوں سے بچنے کے لئے پانی بہت مفید ہے ۔ گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے تو گرمیوں میں
پانی کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ پانی غذا کو ہضم ہونے میں مدد کرتا ہے۔نہانے، کھانا پکانے
،صنعتوں، کارخانوںمیں پانی کا استعمال ہوتا ہے۔کسان کھیتوں میں پانی کا استعمال کرتا ہے۔
پانی ہمیں بارش سے حاصل ہوتا ہے۔ بارش ہوتی ہے تو ندی نالے تالاب پانی سے بھر جاتے ہیں۔
ہمیں پانی کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے ۔ پانی کا احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔ اگر کہیں پانی بلاوجہ بہتا ہوا
نظر آئے تو اُس کو روکنا چاہیے۔ ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد
لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صاف پانی ہر انسان کی بنیادی حق ہے اور اس لیے ہر
ممکن طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جس کے ذریعے غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت
پہنچائی جاسکے۔
پانی اللہ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔ اس لیے کہتے ہیں" جل ہے تو کل ہے"۔